17 مارچ، 2020، 5:29 PM

عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ

عراق میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ایک بار پھر حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب امریکہ اور اتحادی افواج کے زیر استعمال التاجی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب  امریکہ اور اتحادی افواج کے زیر استعمال التاجی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع التاجی فوجی اڈے پر آج بھی نامعلوم مقام سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حملے کے شکار فوجی اڈے میں عراقی فوج کے علاوہ امریکی اور اتحادی افواج بھی قیام پذیر ہیں اور ایک ہفتے کے دوران اس فوجی اڈے پر تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل 12 مارچ کو اس فوجی بیس پر پہلے راکٹ حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 2 ہی دن بعد دوسرے حملے میں کم سے کم 20 سے زائد راکٹ داغے گئے تھے جس میں 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

امریکی فوج نے بھی 12 مارچ کے پہلے راکٹ حملے کے جواب میں عراق کی رضآکار فورس " حشد الشعبی "  کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

News ID 1898679

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha