18 فروری، 2020، 11:12 AM

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار ہلاک

پاکستان کے ضلح ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے ضلح ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کی یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے، ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔

News Code 1897937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha