مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن خاتون قطرایئر لائن سے دوحہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔
جرمن خاتون بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچ گئی۔
News ID 1897725
آپ کا تبصرہ