مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے اور اس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔
News Code 1897460
آپ کا تبصرہ