ایرانی صدر کا ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد کا پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی صدر، بھارتی وزیر اعظم اور عوام کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی صدر، بھارتی وزیر اعظم اور عوام کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ صدر روحانی نے ہندوستانی صدر رام ناتھ کوویند اور وزیر اعظم مودی کو علیحدہ علیحدہ پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی گئی ہے۔ صدر حسن روحانی نے تہران اور دہلی کے درمیان وسیع  تاریخی اور ثقافتی مشترکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ہندوستان دونوں ایشیا میں قدیم اور کہن ثقافت حامل ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے آپس میں گہرے تعلقات ہیں۔ صدر نے اپنے پیغام میں ہندوستانی قوم کی کامیابی کی تمنا ظاہر کی ہے۔

                  

News Code 1897329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =