مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون اور عوام کو 71 ویں یوم یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں الجزائر کی سامراجی قوتوں کے خلاف تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر کی مزاحمت، آزادی اور قربانی کی روح دنیا بھر کی آزادی پسند اقوام کے لیے ہمیشہ سے ایک محرک اور مثال رہی ہے۔
ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات اور مشترکہ اقدار موجود ہیں، جن کی بنیاد پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا اور یہ تعلقات دونوں عوام کے مفاد میں ثابت ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ