17 جنوری، 2020، 11:17 AM

امریکہ کی ایرانی حملے میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق/ ٹرمپ کا جھوٹ سامنے آگیا

امریکہ کی ایرانی حملے میں 11 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق/ ٹرمپ کا جھوٹ سامنے آگیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائل حملوں میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا سخت انتقام لیتے ہوئے امریکی ايغر بیس عین الاسد پر میزائل حملے کیے تھے جن میں 11 امریکی فوجی زخمی ہوئے تاہم کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔ امریکی  فوج کے اس بیان کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا جھوٹ برملا ہوگیا ہے ۔ ادھر ایران کا کہنا ہے کہ مہارا مقصد کسی کی جان لینا نہیں تھا لیکن پھر بھی ایران کے میزائل حملوں میں کم سے کم 80 امریکی فوجی ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔  امریکہ اس سے پہلے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت امریکی عوام سے چھپاتا رہا ہے۔ پہلے پنٹاگون نے کہا تھا کہ ایرانی میزائل حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اب فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج کے لیے عراق کے الاسد ایئر بیس سے کویت اور جرمنی منتقل کیا گیا ہے۔

News ID 1897095

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha