مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس

مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان 70 سال سے زائد دیرینہ مسئلہ ہے ۔ گزشتہ برس اگست 2019 کے بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا منعقد ہونے والا یہ تیسرا اہم اجلاس ہے پاکستان اور چین کے باہمی تعاون  سے یہ اجلاس عمل میں آیا۔ اجلاس کا انعقاد اقوامِ متحدہ کے تحت ڈپارٹمنٹ آف پیس آپریشنز اور پولیٹکل اینڈ پیس بلڈنگ افیئرز کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں 15 ممالک کے نمائیندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کا انعقاد مسئلہ کشمیر کی عالمی حیثیت کو ظاہر کرتا ہے اور عالمی برادری بھی اسے ایک اہم بین الاقوامی تنازعہ سمجھتی ہے۔ اجلاس کے بعد چین کے مستقل مندوب  ژینگ جن نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کشمیر کی زمینی صورتحال پر غور کیا گیا، کمشیر ہمیشہ سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے اور کشمیر پر چین کا مؤقف واضح ہے۔

روس کے مندوب دمتری پولیانسکی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آیا، روس پاک، بھارت تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند ہے۔

News Code 1897059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =