8 جنوری، 2020، 4:51 PM

پاکستان میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئی

پاکستان میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئی

پاکستان میں عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا تاہم مردہ خانے میں خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1896859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha