مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں محاصرہ کرکے سرچ آریشن جاری تھا کہ اسی دوران حملہ آوروں نے بھارتی فوجیوں پر اندھادھند فائرنگ کردی، واقعہ کے بعد قابض فوج نے قریبی علاقے سیل کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے آپریشن شروع کیا ہے۔ ادھر بھارتی ریاست اترپردیش میں مودی حکومت نے انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے کارکن کو گرفتار کرنے پر 5 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کے حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1896663
آپ کا تبصرہ