6 دسمبر، 2019، 3:26 PM

افغانستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک

افغانستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک

طالبان دہشت گردوں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار مارے گئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار مارے گئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان دہشت گردوں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

News Code 1895969

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha