3 دسمبر، 2019، 5:33 PM

امریکہ نے لبنانی فوج کی امداد کا کچھ حصہ بحال کردیا ہے

 امریکہ نے لبنانی فوج کی امداد کا کچھ حصہ بحال کردیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں معطل کی گئی لبنان کی فوجی امداد کا کچھ حصہ بحال کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اکتوبر میں معطل کی گئی لبنان کی فوجی امداد کا کچھ حصہ بحال کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ماہ قبل معطل کی گئی لبنان کی 105 ملین ڈالر کی فوجی امداد بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اکتوبر میں اچانک لبنان کے لیے فوجی امداد کو کوئی وجہ بتائے اور کانگریس کو اعتماد میں لیے بغیر بند کر دیا تھا۔ جتنی اچانک امداد معطل کی گئی تھی اتنے ہی پراسرار طریقے سے بحال کردی گئی ہے۔

News ID 1895898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha