عراقی حکومت کی نجف اشرف میں ایران کے قونصلخانہ پر حملے کی شدید مذمت

عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں نجف اشرف میں ایران کے قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں نجف اشرف میں ایران کے قونصلخانہ پر شرپسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عراقی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اغیار سے وابستہ شرپسند عناصر ایران اور عراق کے تاریخی ، دیرینہ اور مذہبی تعلقات کو خراب کرنے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ عراقی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عراقی عوام پر زوردیا ہے کہ وہ اغیار کے شوم منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہیں اور دشمنوں کو مظاہروں سے سؤاستفادہ کرنے کی اجازت نہ دیں۔ عراقی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور عراق کے تعلقات اسٹراٹیجک اور مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کا سلسلہ جاری رہےگا۔ ادھر عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں ایرانی قونصلخانہ پر مظاہرین کے حملے میں 47 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایرانی قونصلخانہ کا عملہ محفوظ ہے اور قونصلخانہ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق نجف اشرف سے نہیں ہے یہ لوگ باہر سے آئے ہیں اور ان کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

News Code 1895750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =