ایران نے ابھی این پی ٹی سے خارجہ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خآرجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی این پی ٹی معاہدے سے خارج ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خآرجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے ابھی این پی ٹی معاہدے سے خارج ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو ممالک معاہدوں سے خارج ہورہے ہیں یا اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتے یا عمل نہیں کرنا چاہتے انھیں ایران نے متنبہ کیا ہے کہ ایران بھی این پی ٹی معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے لیکن ابھی ایران نے اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف کل قزاقستان کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ قزاقستان کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News Code 1895295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =