26 اکتوبر، 2019، 9:36 AM

امریکی عدالت کا صدر ٹرمپ کے خلاف مولر اسناد کو پیش کرنے کا حکم

امریکی عدالت کا صدر ٹرمپ کے خلاف مولر اسناد کو پیش کرنے کا حکم

امریکی عدالت کے ایک جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استیضاح کے اقدام کو قانونی قراردیتے ہوئے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں رابرٹ مولر تحقیقات کو پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ایک عدالت کے جج بریل ہاول نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استیضاح کے اقدام کو قانونی قراردیتے ہوئے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں  رابرٹ مولر تحقیقات کے ایک نسخہ کو پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

جج بریل ہاول نے امریکی صدر ٹرمپ کے استیضاح کو قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ سن 2016 ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں روسی مداخلت کے بارے میں مولر تحقیقات کا ایک نسخہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔ جج کے اس حکم کو ڈیموکریٹ پارٹی کی بہت بڑی فتح قراردیا جارہا ہے ۔ امریکی جج کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے استیضاح کے لئے امریکی کانگرس میں قرارداد منظور کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ امریکی کانگرس کے نمائندوں کو بغیر قرارداد کے بھی صدر کو استیضاح کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

News Code 1894879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha