مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں کہا کہ ہم خلیجی ممالک سمیت پورے خطے میں امن و استحکام چاہتےہیں، خطے میں ہر قسم کے تنازعات اور اختلافات کا سیاسی رابطوں اور سفارتکاری سے حل ممکن ہے۔وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، ساتھ ہی دونوں ممالک نےباہمی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ پاکستانی وزير اعظم عمران خان کی ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کو خۃم کرنے کے سلسلے میں ثآلثی کی کوشش بھی جاری ہے ایران پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی مشکل نہیں ، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کا حل سعودی عرب کی علاقائی پالیسیوں میں تلاش کرنا چاہیے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
News ID 1894606
آپ کا تبصرہ