9 اکتوبر، 2019، 8:37 PM

ترکی کا شام پر فوجی حملہ/ راس العین پر شدید گولہ باری اور ہوائی حملے

ترکی کا شام  پر فوجی حملہ/ راس العین پر شدید گولہ باری اور ہوائی حملے

ترکی نے شام کے کردوں کے خلاف فوجی یلغار کا آغاز کردیا ہے ۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر راس العین پر شدید گولہ باری اور ہوائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر اردوغان نے شام کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ رکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر راس العین پر شدید گولہ باری اور ہوائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں اب تک 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ترکی نے شام کی سرزمین پر 50 کلو میٹر اندر حملوں کا آغاز کیا ہے۔ ترک فوجیوں کا شام کی سرحد میں داخلے کا سلسلہ جاری ہے۔ ترک فوجیں عین عیسی شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں ۔ ترک فوج کے ہوائی اور زمینی حملوں میں کرد پارٹی فسد کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ شامی کردوں پر ترکی کے حملے جاری ہیں۔ امریکہ نے اس جنگ کے لئے ترکی کو ہری جھنڈی کل دکھا دی تھی اور ترک صدراردوغان  نے اس کے بعد کردوں کے خلاف عنقریب فوجی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا اور آج ترکی نے شام پر فوجی حملہ کردیا ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

News Code 1894439

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha