6 اکتوبر، 2019، 2:01 PM

پاکستان کے زير انتظام کشمیریوں کا لائن آف کنٹرول کی طرف پیدل مارچ جاری

پاکستان کے زير انتظام کشمیریوں کا لائن آف کنٹرول کی طرف پیدل مارچ جاری

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہریوں کا لائن آف کنٹرول کی سمت آزادی مارچ جاری ہے۔ اس مارچ میں ہزاروں افراد شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہریوں کا لائن آف کنٹرول کی سمت آزادی مارچ جاری ہے ۔۔ اس مارچ میں ہزاروں افراد شامل ہیں۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تحت لائن آف کنٹرول کی جانب مارچ تیسرے روز بھی جاری ہے، مارچ میں شامل ہزاروں افراد گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ پہنچے تھے جہاں سےان کی منزل چکوٹھی ہے۔ مارچ میں شامل شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں بینرز ، کشمیر کا پرچم، جے کے ایل ایف کے رہنماؤں امان اللہ خان اور یاسین ملک کی تصاویر اٹھارکھی ہیں۔

مارچ کے شرکا کہنا ہے کہ  وہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیرمیں محصور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کنٹرول لائن کشمیریوں کے لئے نہیں، ہمارے لئے یہ سیز فائر لائن ہے، اقوام متحدہ ہمیں سیز فائر لائن عبور کرنے کی اجازت دیتی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی تعیناتی کا مقصد جنگ بندی کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرنا ہے۔

News Code 1894351

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha