امریکہ میں سکھ پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دہلیوال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ امریکی ریاست ٹیکساس میں بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دہلیوال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ 42 سالہ ڈپٹی سندیپ دہلیوال ٹیکساس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکار تھے۔ وہ گزشتہ 10 سال سے اسی ڈیپارٹمنٹ میں اپنی ڈیوٹی پر مامور تھے۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایڈ گونزلز نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران جب وہ اپنی پیٹرول کار پر معمول کے گشت پر تھے تو اُن پر ایک شخص نے پیچھے سے آکر وار کیا۔ اُن کا کہنا تھاکہ گھات لگائے ہوئے شخص کے پیچھے سے وار کیے جانے پر  وہ موقع پر ہی  ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سندیپ دہلیوال نے ہیرس کاؤنٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنی برادری کے دیگر لوگوں کے لیے بھی راہیں ہموار کی تھیں ۔گونزلز کا کہنا تھا کہ وہ " پگڑی " پہن کر احترم اور فخر کے ساتھ اپنی برادری کی نمائندگی کرتے تھے اور ڈیپارٹمنٹ میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

News Code 1894137

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 9 =