25 ستمبر، 2019، 11:52 AM

مریم نواز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

مریم نواز  کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

پاکستان میں احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس شریف کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور نے مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے خلاف چودھری ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی تو دونوں ملزمان کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب تفتیشی افسر نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔ احتساب عدالت لاہورنےمریم نواز اور یوسف عباس کے مزیدجسمانی ریمانڈکی استدعا مسترد کرتے ہوئے 9 اکتوبرتک جوڈیشل ریمانڈمنظور کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

News Code 1894054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha