مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے مصر میں حکومت کے خلاف عوام کو اکسانے میں ترکی اور قطر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور قطر دونوں مصری عوام کو السیسی حکومت کے خلاف تحریک کررہے ہیں۔ مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی اور قطر دونوں مصر میں ہرج و مرج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترکی اور قطر کی سازش کو ہر حال میں ناکام بنادیا جائےگا۔
مصری وزیر خارجہ نے مصر میں حکومت کے خلاف عوام کو اکسانے میں ترکی اور قطر پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1893980
آپ کا تبصرہ