مہر خبررساں ایجنسی اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو پر یمنی فورسز کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کی مخالفت کررہا ہے ۔ سعودی عرب کے اتحاد کی لگام امریکہ کے ہاتھ میں ہے ۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکہ ان تمام افراد کے خلاف ہے جو امن اور صلح پسند ہیں۔ واضح رہے کہ یمنی فورسز نے دفاعی کارروائی میں کل سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو سے وابستہ تیل کی دو ریفائنروں کو تباہ کردیا۔ یمن کی اس دفاعی فوجی کارروائی میں 10 ڈرون طیاروں نے حصہ لیا۔ اوراس حملے کو سعودی عرب پر یمنی فورسز کا سب سے بڑا دفاعی حملہ قراردیا جارہا ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر یمنی فورسز کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کی مخالفت کررہا ہے ۔
News ID 1893766
آپ کا تبصرہ