افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے پاکستان پر امریکی الزامات غیر منصفانہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے پاکستان پر امریکی الزامات غیر منصفانہ ہیں۔

عمران خان نے روس کے آر ٹی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، ہم نے 70 ہزار جانیں گنوائیں اور 100 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا، پاکستان کو امریکہ کی اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا، میں شروع سے اس جنگ کے خلاف تھا، ہم نائن الیون کے بعد امریکہ کی جنگ نہ لڑتے تو ہم دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امریکی ناکامیوں ک ذمہ دار نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سوویت یونین کےخلاف جنگ کا فنڈ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے دیا تھا اور پاکستان نے مجاہدین کو تربیت دی، ایک عشرے بعد جب امریکہ افغانستان گيا تو کہا گيا کہ یہ جہاد نہیں یہ دہشتگردی ہے، یہ بہت بڑا تضاد تھا جسے میں نے محسوس کیا، جبکہ امریکاہکا اتحادی بننے سے یہ گروپس بھی پاکستان کےخلاف ہوگئے۔

News Code 1893711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =