مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے کی صورت میں علاقائی امن کو شدید خطرہ

پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو یہ علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو یہ علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت نے یکطرفہ اقدامات سے بین الاقوامی معاہدوں اور شملہ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے، بھارت جموں و کشمیر میں تمام پابندیوں کا خاتمہ کرے اور اقوام متحدہ کشمیری میں اپنےآزاد مبصربھجوائے، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا توعلاقائی امن کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ  بھارتی فوجیوں کی موجودگی سے اس وقت کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے، وادی میں  کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔

کشمیر میں بھارتی فوج سے  90 لاکھ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

News Code 1893707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =