مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام اور معلومات کے تبادلے پر عائد پابندیوں کو فی الفور ہٹائے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹاگس نے میڈیا سے گفتگو میں کشمیر میں کشیدہ صورت حال ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور میڈیا بلیک آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان مورگن آرٹاگس نے کہا کہ کشمیر میں ایک ماہ سے عائد موبائل فون اور نیٹ ورک پر پابندی پر شدید تشویش ہے، بھارت کو متنبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے اور مواصلاتی نظام کو فی الفور بحال کیا جائے۔
واضح رہے کہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیونافذ ہے اور مواصلاتی نظام معطل ہے، وادی بھر میں ٹیلی فون، موبائل ونیٹ سروسزبند ہیں جس کے باعث دنیا بھر سے کشمیر کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ