مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے ایران پر امریکہ اور برطانیہ کے بے جا دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ خلیج فارس میں کشیدگي کے ذمہ دار ہیں۔ لندن میں روسی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہے کہ امیرکہ اور برطانیہ خلیج فارس میں کشیدگی پیدا کرنے کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ ایران پر بے جا دباؤ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ روسی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ امیرکہ کی طرف سے اتحادی فوج تشکیل دینے سے خلیج فارس میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے اس میں اضآفہ ہوگا۔

روس نے ایران پر امریکہ اور برطانیہ کے بے جا دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ خلیج فارس میں کشیدگي کے ذمہ دار ہیں۔
News Code 1893009
آپ کا تبصرہ