14 اگست، 2019، 7:43 PM

پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی وزارت خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پاکستانی وزارت خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ  کی  جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ساؤتھ ایشیا محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی اور گزشتہ روز بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو مراسلہ بھی دیا جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی افواج نے گزشتہ روز ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا، بھارتی افواج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت دو سالوں میں 1970مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے ، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنارہی ہیں، شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت، بین الاقوامی انسانی حقوق اور ہیومنٹیرین قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

News Code 1892942

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha