8 اگست، 2019، 6:27 PM

امریکی اتحاد خطے میں بد امنی اور کشیدگی کا باعث بنےگا

امریکی اتحاد خطے میں بد امنی اور کشیدگی کا باعث بنےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ تیل بردارکشتیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بہانے سے اتحاد تشکیل دینے کی کوشش رہا ہے حالانکہ امریکی اتحاد خطے میں بد امنی اور کشیدگی کا موجب بنے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ تیل بردار کشتیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بہانے سے اتحاد تشکیل دینے کی کوشش رہا ہے حالانکہ امریکی اتحاد خطے میں بد امنی اور کشیدگی کا موجب بنے گا۔ ایرانی وزير دفاع نے کویت، قطر اور عمان کے وزراء دفاع کو ماہ ذی الحجہ اور عید قربان کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں کشتیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے اور ایران خلیج فارس میں تیل بردار کشتیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے انجام دے رہا ہے انھوں نے کہا کہ  ایران نے اس سلسلے میں خلیج عمان، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ تیل بردار کشتیوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے بہانے سے امریکی اتحاد خطے کے لئے بد امنی اور خطرے کا باعث بن سکتا ہے اور امریکہ نے جہاں بھی قدم رکھا ہے وہاں اس نے تباہی مچائی ہے۔ عمان ، کویت اور قطر کے وزراء خارجہ نے بھی ایرانی وزير دفاع کے مؤقف کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سکیورٹی علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے جنھیں وہ پورا کررہے ہیں۔

کویت کے وزير دفاع نے کہا کہ صدام معدوم کی طرف سے کویت پر حملے کے وقت ایرانی حکومت اور عوام نے کویت کی بھر پور مدد کی اور ہم ایرانی عوام اور حکومت کے عظیم مرتبہ اور حسن ہمسائیگی کا احترام کرتے ہیں۔

News Code 1892798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha