3 اگست، 2019، 9:36 AM

انصار اللہ کا یمن میں امارات کے نظریہ میں تبدیلی کا خیر مقدم

انصار اللہ کا یمن میں امارات کے نظریہ میں تبدیلی کا خیر مقدم

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن نے یمن جنگ کے بارے میں امارات کے نقطہ نظریہ میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن محمد البخیتی نے  یمن جنگ کے بارے میں امارات کے نقطہ نظریہ میں تبدیلی کا خیر مقدم کیا ہے۔ البخیتی نے کہا کہ یمن کے بارے میں امارات کے نظریہ میں تبدیلی کے استقبال کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان کے خلاف جوابی کارروائی روک دیں گے ہم نے امارات پر میزائل حملے متوقف کئے ہیں اور ہم امارات کو یمن سے مکمل طور پر فوجی انخلا کا موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ امارات نے حال ہی میں اپنے بعض فوجیوں کو یمن سے خارج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1892651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha