مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نےعراق کے شمال میں کرد باغی تنظیم کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری کی ہے۔ ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک طیاروں نے کرد باغی تنظيم پ ک ک کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نےعراق کے شمال میں کرد باغی تنظیم کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری کی ہے۔
News ID 1892327
آپ کا تبصرہ