مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کل رات آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرنے کی خبر نشر کرنے کے ساتھ مہر نیوز ایجنسی کے دو اکاؤنٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دسترسی سے خارج ہوگئے ۔ فارسی زبان میں پہلا اکاؤنٹ اس ایڈرس پر " Twitter.com/MehrNews_FA) ) " ہاتھ سے خارج ہوگیا۔ جبکہ دوسرا اکاؤنٹ سے " Twitter.com/MehrDiplomacy) ) " ہاتھ سے خارج ہوگيا جس میں تجزیہ ، انٹرویوزاور بین الاقوامی رپورٹس نشر کی جاتی تھیں ۔ ٹوئیٹر نے اس سے پہلے بھی کئی بار فارسی زبان کے متعدد اکاؤنٹس بند کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹوئیٹر کی انتظامیہ نے غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ رفتار اپناتے ہوئے مہر نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکے سوالات کے جوابات بھی نہیں دیئے۔
آبنائے ہرمز میں برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرنے کی خبر نشر کرنے کے ساتھ مہر نیوز ایجنسی کے دو اکاؤنٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر دسترسی سے خارج ہوگئے ہیں۔
News ID 1892310
آپ کا تبصرہ