ٹرمپ نے امریکی مصنوعات پر بھارتی ڈیوٹی ناقابل قبول قراردیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کی گئی اضافی ڈیوٹی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کی گئی اضافی ڈیوٹی کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ جاپان میں منعقد ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں تجارتی کشیدگی کا موضوع زیرِ بحث رہنے کا امکان ہے۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ’میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کروں گا کہ سالوں سے بھارت، امریکہ پر محصولات عائد کر رہا ہے اور حال ہی میں اس ٹیرف میں مزید اضافہ کیا ہے، یہ ناقابلِ قبول ہے اور یہ محصولات لازمی طور پر ختم ہونی چاہییں۔

واضح رہے کہ یکم جون کو امریکا نے بھارت کو تجارت میں حاصل ترجیحی سہولت کا درجہ ختم کردیا تھا جس کے جواب میں بھارت نے 16 جون کو اخروٹ اور بادام سمیت 28 امریکی مصنوعات پراضافی ڈوٹی عائد کردی تھی ۔

News Code 1891713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =