25 جون، 2019، 6:55 PM

کابل حکومت کے بغیر طالبان امن مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے

کابل حکومت کے بغیر طالبان امن مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے

پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل نے کہا ہے کہ کابل حکومت کو علیحدہ رکھنے سے طالبان امن مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے  ہوئےکہا ہے کہ کابل حکومت کو علیحدہ رکھنے سے طالبان امن مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوں گے۔  پاکستان میں تعینات افغان سفیر شکر اللہ عاطف نے افغان امن مذاکرات کی کامیابی کو کابل حکومت کی شمولیت سے مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں عوام کی منتخب شدہ حکومت قائم ہے اور کوئی بھی مذاکرات عوامی حمایت کے بغیر کیسے کامیاب اور سب کے لیے قابل قبول ہوسکتے ہیں۔

افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں کابل حکومت کو طالبان کی درخواست پر شامل نہیں کیا گیا تاہم امریکہ اور افغان حکام کے درمیان معلومات کا تبادلہ ہو تا رہا ہے اور دونوں افغانستان میں پائدار امن کے لیے مشترکہ ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ افغان حکومت مذاکراتی عمل کی کامیابی اور افغان عوام کے 90 کی دہائی کی طرح تلخ تجربات سے دوبارہ نہ گزرنے کے خواہاں ہیں۔

News ID 1891651

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha