مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت اور پائداری کے مقابلے میں عقب نشینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا جنگی بحری بیڑہ ابراہم لنکن خلیج فارس میں داخل نہیں ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن کے کمانڈر نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس ميں داخل نہیں ہوگا۔ اور یہ اقدام کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج عرب میں عمان کے سواحل سے 200 مایل کے فاصلے پر مستقر ہوگیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری بیڑے کا آبنائے ہرمز سے عبور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ