1 جون، 2019، 12:39 PM

امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا

امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کردیا

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے ٹیکس استثنیٰ کی سہولت ختم کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی سفارت کاروں کے لیے ٹیکس استثنیٰ کی سہولت ختم کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  پاکستانی ٹیکس حکام، امریکی سفارت کاروں کو ٹیکس کی رقم کی واپسی کے لیے وقت پر بِلوں کی کلیئرنس میں ناکام تھے، اس وجہ سے امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں کا ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جس کا اطلاق 15 مئی سے ہوا تھا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق  پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کے ٹیکس استثنیٰ کے زیرِ التوا معاملات سے متعلق مسائل ہیں اور ہم ان کے حل کے لیے پاکستانی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے جاری دو طرفہ بات چیت میں ٹیکس استثنیٰ کا مسئلہ زیرِ غور ہے اور ہم اُمید کرتے ہیں کہ مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوں گے اور ٹیکس مراعات بحال کی جائیں گی۔

پاکستان اور امریکہ کی جانب سے دہائیوں سے واشنگٹن اور اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں کو ٹیکس استثنیٰ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

تاہم رواں ماہ کے آغاز میں واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سفارت کاروں کے لیے ٹیکس استثنیٰ پروگرام کو ختم کردیا گیا ہے۔

مذکورہ پروگرام میں رہائش، خوراک، ایئر لائن، گیس اور یوٹیلیٹی بل پر امریکا میں موجود قابل غیر ملکی حکام کو ٹیکس استثنیٰ فراہم کیا جاتا ہے۔

News Code 1891009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha