مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی عرب کے مجرمانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کی وزارت صحت کے ترجمان یوسف الحاضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صنعا پر سعودی عرب کے ہوائی حملے کے بعد شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ حملے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔ الحاضری نے کہا کہ ہوائی حملے میں 6 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 4 بچے شامل ہیں۔ اس نے کہا کہ 71 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 27 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب گذشتہ 4 برس سے یمن پر جنگ مسلط کرکے یمن کے فراری صدر عبدربہ منصوری ہادی کو اقتدار میںو اپس لانے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسے اس ظالمانہ جنگ میں تاریخی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔ سعودی عرب اربوں ڈالر خرچ کرکے یمن میں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ