فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں بئر السبع اور عسقلان میں 4 صہیونی ہلاک

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے دفاعی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بئر السبع اور عسقلان میں فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 4 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی  تنظیموں کی جانب سے دفاعی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے بئر السبع اور عسقلان میں فلسطینیوں کے راکٹر حملوں میں  4 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں میں بئرالسبع میں 1 جبکہ عسقلان میں 3 صہیونی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے اسرائیل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بندرگاہ اسدود، اسرائیل کا ایٹمی پلانٹ ڈیمونا ، حیفا ریفائنری اور بن غورین ایئر پورٹ اس کے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔

News Code 1890279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =