رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندوں نے جانبازوں کی عیادت کی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پانچ نمائندہ وفود نے حضرت عباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے بعض جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان کی عیادت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پانچ  نمائندہ وفود نے حضرت عباس علیہ السلام کی ولادت اور  یوم جانباز کی مناسبت سے انقلاب اسلامی کے بعض جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ رہبر معظم کے نمائندوں نے اس موقع پر جانبازوں کے صبر و استقامت کی تعریف اور تمجید کی۔

اطلاعات کے مطابق تہران میں حجج اسلام ابوترابی فرد، حاج علی اکبری، سلیمانی، قمی اور محمدیان نے رہبر معظم کی نمائندگی میں جانبازوں کی آسائشگاہوں اور گھروں میں پہنچ کر ان کی عیادت کی۔ اسی طرح ایران کے تمام صوبوں میں ولی فقہ کے نمائندوں نے بعض جانبازوں کے گھروں میں پہنچ کر ان کی عیادت کی اور دفاع مقدس کے دوران ان کی گرانقدر قربانی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔

News Code 1889592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =