24 جنوری، 2026، 11:34 PM

یومِ جانباز پر رہبر انقلاب کے نمائندوں کی جانبازوں کے گھروں میں حاضری اور عیادت

یومِ جانباز پر رہبر انقلاب کے نمائندوں کی جانبازوں کے گھروں میں حاضری اور عیادت

حضرت ابوالفضل العباسؑ کی ولادت کے موقع پر رہبر معظم کے نمائندوں نے جنگ میں زخمی ہونے والے جانبازوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے خراج تحسین پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت ابوالفضل العباسؑ کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی نمائندگی کرتے ہوئے دشمن کے ساتھ جنگ میں زخمی ہونے والے جانبازوں کے گھروں میں حاضری دی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نمائندگان نے جانبازوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کی زندگی، علاج اور روزمرہ مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

نمائندگان نے جانبازوں کے صبر، استقامت اور بے مثال ایثار کو سراہتے ہوئے رہبر انقلاب کا پیغام محبت اور قدردانی ان تک پہنچایا۔

بعض نمائندگان نے ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا جہاں حالیہ بدامنیوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں زخمی ہونے والے جانباز زیر علاج ہیں، اور ان کی عیادت کی۔

رہبرانقلاب کی جانب سے بھیجے گئے وفود کی سرپرستی حجت اسلام والمسلمین محسن قمی، حجت اسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان، حجت اسلام والمسلمین سید محمد حسن ابو ترابی فرد، حجت اسلام والمسلمین محمد جواد علی اکبری، حجت اسلام والمسلمین سید رمضان موسوی مقدم، حجت اسلام والمسلمین سید علی قاضی عسکر، حجت اسلام والمسلمین علی شیرازی، حجت اسلام والمسلمین عباس علی اختری، حجت اسلام والمسلمین محمد قمی، حجت اسلام والمسلمین سید رضا تقوی، حجت اسلام والمسلمین عبداللہ حاجی صادقی، حجت اسلام والمسلمین عباس محمد حسنی اور بنیادِ شہید و امورِ ایثارگران کے سربراہ حجت اسلام والمسلمین سید احمد موسوی نے کی۔

اس کے علاوہ ملک بھر کے مختلف صوبوں میں بھی ولی فقیہ کے نمائندگان نے رہبر انقلاب کی نیابت میں جانبازوں کے گھروں میں حاضری دی اور عظیم قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

News ID 1937864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha