16 مارچ، 2019، 3:28 PM

دنیا بھر میں کرائسٹ چرچ واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

دنیا بھر میں کرائسٹ چرچ واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں سانحہ نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، برطانوی پارلیمنٹ ، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ناروے کی کنزرویٹو پارٹی کے اجلاس میں نیوزی لینڈ میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ نیویارک کے دو اسٹاک ایکس چینجز میں بھی کاروبار کے آغاز سے پہلے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملوں میں جاں بحق افراد کی یاد میں لندن، بریڈ فورڈ اور برمنگھم سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد جبکہ ترکی میں مظاہرہ کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے بعد لندن سمیت برطانیہ بھر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا۔ دوسری جانب نیویارک میں بھی مساجد کے باہر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

News ID 1888898

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha