بین الاقوامی برادری کا پاکستان اور بھارت سے کشیدگي ختم کرنے کا مطالبہ

بین الاقوامی برادری نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی بڑھانے سے گریز کریں۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے دونوں ممالک پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔ ادھرایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی۔انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ادھر امریکہ، چین اور یورپی یونین نے بھی پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اقدامات عمل میں لائیں۔

News Code 1888456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =