مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کرمان میں شہداء کی یاد میں منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: شہیدوں کا دائمی اور جاودانہ پیغام معاشرے کو خوف اور اندوہ سے دور رکھنے پر مبنی ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے 6 اسفند 1397 ہجری شمسی میں صوبہ کرمان کے 6500 شہیدوں کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو آج صوبہ کرمان میں ہونے والی کانفرنس میں پیش کیا گيا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا: شہیدوں کی تکریم اور تعظیم سب کا فریضہ ہے شہیدوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کو سرافرازی اور سربلندی عطا کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: شہیدوں نے عملی طور پر ثابت کردیا ہے اللہ تعالی کی راہ میں جہاد کرنے والوں سے خوف و ہراس دور رہتا ہے اور اللہ تعالی اپنے خاص بندوں کی مدد اور حمایت کرتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کرمان کے مؤمن اور متدین عوام کی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا: ہمارے جوانوں کو کام کے سلسلے میں تلاش و کوشش جاری رکھنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ