مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اورحکمت عملی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بغیر تحقیق کے الزام تراشیوں پر افسوس ہوا، اگرہندوستان کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے ، پاکستان تعاون کرے گا، الزام تراشیوں نہ پہلے کچھ حاصل ہوا ہے نہ آج ہوگا، ہمیں ان کے جانی نقصان پرصدمہ ہے، ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، انتخابات آتے جاتے رہتے ہیں ، بھارت کو سیات سے بالاتر ہوکر سوچنا چاہیے جب کہ خطے کے امن واستحکام کو فوقیت دینی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ