7 فروری، 2019، 2:00 PM

یمن جنگ میں اتحادی افواج کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

یمن جنگ میں اتحادی افواج کو اسلحے کی فراہمی روکی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مغربی دنیا پر زور دیا ہے کہ یمن جنگ میں شریک اتحادی افواج کو اسلحے کی فراہمی روک دی جائے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مغربی دنیا پر زور دیا ہے کہ یمن جنگ میں شریک اتحادی افواج کو اسلحے کی فراہمی روک دی جائے۔ یہ مطالبہ ان رپورٹس کے بعد کیا گیا جن میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ مغربی دنیا کی جانب سے سعودی اتحادی افواج کو فروخت کیا گیا اسلحہ مبینہ طور پر انتہا پسندوں کے حوالےکردیا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محقق پیٹرک ولکین کا کہنا تھا کہ یمن میں ملیشیا کے ہاتھوں اسلحہ لگنے سے، جن کے بارے میں کہا گیا کہ اس کے پسِ پردہ متحدہ عرب امارات ہے، انسانی بحران مزید سنگین اور شہری آبادی کو لاحق خطرات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے عرب رپورٹرز کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ امریکی اور برطانوی ہتھیار القاعدہ اور داعش کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں میں پہنچ رہے ہیں، خیال رہے کہ یو اے ای نے تاحال اس الزام پر کوئی جواب نہیں دیا۔

قبل ازیں امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں اتحادی فوج اور القاعدہ کے درمیان ہونے والے سودے سے پردہ اٹھایا تھا جس میں خلیجی کمانڈر اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے ہتھیار اور رقم ان کے ہمراہ القاعدہ سے منسلک عسکریت پسندوں کو دی گئی تھی۔

News Code 1887935

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha