29 جنوری، 2019، 9:05 PM

امریکہ کو شٹ ڈاؤن سے 11 ارب ڈالر کا خسارہ

امریکہ کو شٹ ڈاؤن سے 11 ارب ڈالر کا خسارہ

امریکہ میں 5 ہفتے تک جاری رہنے والے حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکی معیشت کو 11 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے مانگے گئے فنڈ سے دگنی رقم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں 5 ہفتے تک جاری رہنے والے حکومتی شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں امریکی معیشت کو 11 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جو میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے مانگے گئے فنڈ سے دگنی رقم ہے۔

کانگریس کے بجٹ آفس نے ایک رپورٹ میں کہا کہ حکومتی امور کی بحالی کے بعد 3 ارب ڈالر یا جی ڈی پی کے 0.02 فیصد کو ریکور کرلیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ معیشت میں ہونے والے خسارے سے انفرادی کاروباروں اور ملازمین پر کئی گنا زیادہ اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کانگریس کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق نجی سیکٹر میں کام کرنے والے بعض ادارے اپنا نقصان پورا نہیں کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 2018 کی آخری سہ ماہی اور 2019 کے آغاز میں ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کی وجہ سے معاشی رفتار میں کمی دیکھنے میں آئی۔

امریکہ کی تاریخ کے طویل ترین جزوی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے 8 لاکھ وفاقی ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہوگئے تھے جنہیں اس ہفتے ان کی تنخواہیں دی جائیں گی لیکن حکومت میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو ان کی نہ ملنے والی تنخواہ شاید نہیں دی جاسکے گی۔

News Code 1887701

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha