امریکہ میں شٹ ڈاؤن کے خلاف سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کو بیس روز مکمل ہونے پر تنخواہوں سے محروم ہونے والے سیکڑوں سرکاری ملازمین نے وائٹ ہاوس کی جانب مارچ کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کو بیس روز مکمل ہونے پر تنخواہوں سے محروم ہونے والے سیکڑوں سرکاری ملازمین نے وائٹ ہاوس کی جانب مارچ کرتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے وفاقی حکومت کے سیکڑوں ملازمین کو اپنی روز مرہ زندگی کے اخراجات کے حوالے سے سخت تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آٹھ لاکھ امریکی ملازمین حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں رہنے یا بغیر تنخواہوں کے کام کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے معاملے پر حکومت امریکہ اور ڈیمو کریٹس کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے امریکی حکومت بیس دسمبر سے جزوی شٹ ڈاؤن پر ہے۔

News Code 1887218

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =