دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو ایمرجنسی نافذ کردوں گا، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ ہنگامی صورتحال نافذ کر کے اس مقصد کے لیے فنڈز حاصل کرلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر کانگریس نے میکسکو کے ساتھ ملحقہ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہ کیے تو وہ ہنگامی صورتحال نافذ کر کے اس مقصد کے لیے فنڈز حاصل کرلیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھاکہ ’میرے پاس قومی ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کے لیے کُلی اختیارات موجود ہیں، اور دیگر صدور نے بھی ماضی میں انہیں استعمال کیا ہے تاہم میں نے اب تک نہیں کیا لیکن میں کرسکتا ہوں‘۔

دوسری جانب امریکی صدر نے امریکہ اور میکسکو کے سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر جاری نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بھی فنڈزجاری کرنے کی قانون سازی پر دستخط کرنے اور حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ دیوار کی تعمیرکے معاملےپر سیاسی اختلافات کے باعث امریکی حکومت 20 دن سے جزوی شٹ ڈاؤن پر ہے جس کے نتیجے میں وفاقی حکومت کے تقریباً 8 لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔

News Code 1887210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =