امریکی صدر کی نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیرہی میکسکو سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ کانگریس کی منظوری کے بغیرہی میکسکو سرحدی دیوار تعمیر کرنے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان سینئر ڈیموکریٹس سے ملاقات کے بعد سامنے آیا، جس میں سرحدی دیوار کے لیے ان کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ حکومت کے لیے مکمل فنڈ کے بل کو تب تک روکے رکھیں گے جب تک وہ سرحدی دیوار کے لیے رقم حاصل نہیں کرلیتے۔ادھر ٹرمپ کے اتحادی اور قانون سازوں کے درمیان اس تعطل کو دور کرنے کے لیے ملاقات متوقع ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ریپبلکن صدر نے 90 منٹ کی ملاقات کو مثبت قرار دیا تھا لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ ایمرجنسی کے صدارتی اختیارات کو استعمال کرکے فنڈنگ کے لیے کانگریس کی منظوری کو بائی پاس کرنے پر غور کریں گے؟ تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہاں وہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ایسا کرسکتا ہوں  ہم نیشنل ایمرجنسی نافذ کرسکتے ہیں اور میکسیکو سرحد پر دیوار بہت جلدی تعمیر کرسکتے ہی جو ایسا کرنے کا ایک اور طریقہ ہے۔

News Code 1887054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 3 =