15 جنوری، 2019، 11:08 PM

امریکہ میں شٹ ڈاؤن جاری، وائٹ ہاؤس میں دعوت پر فاسٹ فوڈ پیش

امریکہ میں شٹ ڈاؤن جاری، وائٹ ہاؤس میں دعوت پر فاسٹ فوڈ پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے دورے پر آنے والی فٹ بال ٹیم کے لیے ذاتی طور پر خالص امریکی برگر اور پیزا آرڈر کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے دورے پر آنے والی فٹ بال ٹیم کے لیے ذاتی طور پر خالص امریکی برگر اور پیزا آرڈر کیے۔ خیال رہے کہ امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کی وجہ سے متاثرین میں وائٹ ہاؤس کا عملہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے امریکی صدر کے مطالبے پر دیوار کی تعمیر کے لیے 5 ارب 70 کروڑ ڈالر فنڈز کے اجرا کی منظوری دینے سے انکار کردیا تھا جس کی پاداش میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اداروں کے لیے پیش کیے جانے والے بجٹ پر دستخط کرنے سے انکارکردیا تھا جس کی وجہ سے امریکی حکومت کے 8 لاکھ ملازمین متاثر ہورہے ہیں۔

News ID 1887321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha