مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وینزویلا میں جاری مسائل میں روس، ترکی اور چین نے صدر نکولس مادورو کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
روسی صدر پوتن نے صدر مادورو سے ٹیلیفون پر بات کی اور وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے خلاف صدر مادرورو کو روس کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
وینزویلا میں اپوزیشن لیڈر جوائن وائیڈو نے خود کوعبوری صدر قرار دے دیا ہے، امریکہ، کینیڈا، برازیل، کولمبیا، اور پرو نے جوان وائیڈو کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترکی اور چین نے صدر مادورو کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔
قبل ازیں صدر مادورو نے امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں موجود امریکہ کے تمام سفارتی عملے کو 72 گھنٹے کے اندر وینزویلا چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ